لاہور: سیشن عدالت میں دو گروپوں کے درمیان تصادم سے ایک ملزم ہلاک جب کہ پولیس اہلکار بھی شہید ہوگیا۔
لاہور کی سیشن عدالت میں ایڈیشنل جج عمران شفیع کی عدالت کے باہر دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ہوا جس میں ایک گروپ نے احاطہ عدالت میں فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پولیس کے زیر حراست ملزم امجد ہلاک جب کہ اس کا ساتھی زخمی ہوگیا۔
اس موقع پر پولیس ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کیا گیا لیکن زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ بھی راستے میں دم توڑ گیا۔
پولیس نے واقعے کےبعد عدالت کے تمام دروازے بند کرکے ملزم کی تلاش کے لیے آپریشن شروع کردیا جب کہ عدالت کے اطراف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔
ملزم امجد کی احاطہ عدالت میں فائرنگ سے ہلاکت پر اس کے اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور شدید احتجاج کیا۔