سندھ میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہو گا، کابینہ کی تجویز

02:24 PM, 31 Jan, 2018

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی سربراہی میں سندھ کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں جہیز کے خاتمے سے متعلق بل میں ترمیم پر بحث کی گئی۔ کابینہ اجلاس میں جہیز کے خاتمے کے لیے مجوزہ بل پیش کیا گیا جس کے مطابق سندھ میں جہیز 50 ہزار سے زیادہ نہیں ہو گا اور مہندی کے گفٹس یا اخراجات 50 ہزارسے زیادہ نہیں ہوں گے۔

مجوزہ بل کے متن میں کہا گیا ہے کہ کسی دباؤ پرجہیز حاصل کرنے پر پابندی ہو گی، دُلہا یا اس کے اہلخانہ کسی بھی طرح جہیز کا مطالبہ نہیں کریں گے جب کہ پابندیوں کی خلاف وزری پر 6 ماہ سزا اور بھاری جرمانہ ہو گا۔

کابینہ اجلاس میں صوبائی وزیر منظور وسان نے بل میں پیش کی گئی تجاویز پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ جہیز کے خلاف اس طرح کی سزا دینا قانوناً مناسب نہیں جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ غیر ضروری مطالبات کا خاتمہ شعور پیدا کرنے سے ہو سکتا ہے۔

یہ تجویز ایسی ہیں جو فعال کرنا مشکل ہیں ہمیں ایسا قانون بنانا چاہیے جو لاگو ہو سکے اور اگر کوئی جہیز لے تو اسے برا محسوس ہو۔ دوسری جانب ترجمان وزیراعلیٰ سندھ نے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ سندھ کابینہ نے جہیز کے خاتمے سے متعلق بل منظور نہیں کیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں