سانحہ احمد پور شرقیہ کا مرکزی ملزم گرفتار

01:38 PM, 31 Jan, 2018

احمد پور شرقیہ : سانحہ احمد شرقیہ کا مرکزی ملزم گرفتار ہو گیا ۔بہاولپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سانحہ احمد پور شرقیہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

اس سانحہ کا مرکزی ملزم موقع سے فرار ہو گیا تھا جسے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے اب گرفتار کیا ہے ۔

یاد رہے کہ 25 جون کو بہاولپور نیشنل ہائی پر احمد پور شرقیہ کے مقام پر آئل ٹینکر الٹ گیا تھا جس کےبعد مقامی آبادی سڑک سے تیل اکٹھا کررہی تھی کہ اس دوران خوفناک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 204 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے تھے۔

مزیدخبریں