اسلام آباد، اے ٹی سی نے عمران خان کو 15 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد، اے ٹی سی نے عمران خان کو 15 فروری کو طلب کر لیا

اسلام آباد: اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 15 فروری کو طلب کر لیا۔ عمران خان ایس ایس پی تشدد اور پارلیمنٹ پی ٹی وی حملہ کیس سمیت چار مقدما  میں ملزم نامزد ہیں۔ پولیس نے کل عمران خان کے خلاف دہشت گردی عدالت چالان پیش کیا تھا۔

چالان جمع ہونے کے بعد عمران خان کی رہاشگاہ بنی گالہ نوٹس بھیج دیا گیا تھا۔ گزشتہ روز پولیس نے پارلیمنٹ حملہ سمیت چار مقدمات کا عبوری چالان پیش کیا تھا۔ پولیس کی جانب سے عبوری چالان میں عمران خان کو بطور ملزم شامل کیا گیا ہے اور ان کے خلاف 14 گواہوں کی فہرست بھی فراہم کی گئی ہے۔

ایس ایس پی عصمت اللہ اور پولیس ملازمین پرتشدد کی سی سی ٹی وی ویڈیو کو بھی چالان کا حصہ بنایا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ان ہی مقدمات میں عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری بھی نامزد ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں