”نیونیو ز “کی بہادر خاتون اینکر نے سب کو حیران کر دیا ویڈیو وائرل ہوگئی

12:58 PM, 31 Jan, 2018

لاہور میں آج دوپہر ساڑھے 12بجے کے قریب آنے والے شدید زلزلے میں نیونیوز کی خاتون اینکر نے سب کو حیران کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق خاتون اینکر فروت ملک  معمول کے مطابق خبریں پڑھ رہی تھیں تاہم اسی دوران زلزلے کے شدید جھٹکوں نے پورے نیوز سٹوڈیو کو ہلا دیا ، اس موقع پر خاتون اینکر ناصرف خبریں پڑھتی رہی بلکہ ناظرین کو زلزلے کے بارے میں آگاہ بھی کرتی رہی ۔

خاتون اینکر کی بہادری کو ناظرین کی بڑی تعداد نے سراہا اور سوشل میڈیا پر متعدد صارفین نے لکھا کہ خاتون اینکر نے پروفیشنل ازم کا مظاہرہ کیا ہے ، جو کم ہی نیوز اینکرز میں دیکھنے کو ملتا ہے ۔خاتون اینکر کی  بہادری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے َ۔

ویڈیو دیکھیں :-

مزیدخبریں