شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا

12:32 PM, 31 Jan, 2018

اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے قومی اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا فیصلہ واپس لے لیا۔

تفصیلات کے مطابقگزشتہ دنوں راولپنڈی کے مقامی اسپتال میں شیخ رشید کے اپنڈکس کا آپریشن ہوا جس کے بعد وہ صحت یاب ہوکر آج کچھ دیر کے لیے پارلیمنٹ آئے اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شریک ہوئے۔

اس موقع پر صحافی کی جانب سے شیخ رشید سے استعفیٰ جمع کرانے کا سوال کیا گیا جس پر ان کا کہنا تھا کہ اب ضرورت ہی نہیں رہی، وقت گزر گیا ہے۔

انہوں نے صحافیوں کے خیریت دریافت کرنے پر بتایا کہ آپریشن کے بعد ابھی پوری طرح طبیعت بحال نہیں ہوئی، 103 بخار رہتا ہے۔

خیال رہے کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے 17 جنوری کو لاہور میں متحدہ اپوزیشن کے جلسے میں پارلیمنٹ پر شدید تنقید کرتے ہوئے قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں