’’نیو نیوز تازہ ترین‘‘
جے پور:سوشل میڈیا پر بچوں کو لٹکا کر مارنے والی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس بھی ان ایکشن ہوگئی اور ظالم شخص کو گرفتار کرلیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص اپنے بچوں کو بری طرح مار پیٹ رہا ہے جس میں پانچ سال کے بچے کو اس نے رسی کے ساتھ باندھ کر لٹکا رکھا ہے اور اپنی تین سال کی بیٹی کو پاﺅں سے ٹھوکریں مارتا ہے۔
ویڈیو کے منظر عام آنے کے بعد راجستھان کے 32 سالہ چین سنگھ کو پولیس نے اقدام قتل کے الزام میں گرفتار کرلیا ہے ۔چین سنگھ نے گرفتار کے بعد اپنے بیان میں کہا کہ اس نے بچوں کو اس لئے زدوکوب کا نشانہ بنایا کیونکہ بچوں نے اس کی پینٹ کو مٹی کیساتھ گندہ کردیا تھا۔
ایک منٹ کی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ظالم شخص بچوں کو چھڑی کیساتھ مار پیٹ رہا ہے اور معصوم بچے بری طرح چیخ رہے ہیں۔چین سنگھ کے بھائی وٹا سنگھ کو بھی پولیس نے بچوں کو چھڑانے کے بجائے ویڈیو بنانے کی وجہ سے گرفتار کرلیا ہے۔پولیس آفیسر کے مطابق چین سنگھ کیخلاف بھارتی قانون کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔