ختم نبوت پر بیان،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے رانا ثناءاللہ سے تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی

10:30 AM, 31 Jan, 2018

لاہور:وزیراعلیٰ شہباز شریف نے وزیرقانون پنجاب رانا ثناءاللہ کے ختم نبوت اور قادیانیوں کے حوالے سے بیان پر تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے رانا ثناءاللہ کے ایک نجی ٹی وی چینل میں ختم نبوت اور قادیانی فرقے پر بیان کے حوالے سے چھ علماءسمیت زعیم قادری اور ترجمان پنجاب حکومت ملک احمد خان پر مشتمل کمیٹی قائم کردی ہے جو کہ ان کے اس بیان کے حوالے سے تحقیقات کرے گی جبکہ جو کمیٹی قائم کی گئی ہے وہ وزیرقانون سے ویڈیو یا تحریری طور پر بیان لے گی۔

یاد رہے کہ پیر حمید الدین سیالوی نے رانا ثناءاللہ سے اس معاملے پر استعفیٰ مانگ رکھا ہے اور پیر حمید الدین کے بھتیجے نظام الدین سیالوی نے کہا کہ اگر رانا ثناءاللہ کمیٹی کو اپنے بیان کے حوالے سے مطمئن کرنے میں کامیاب نہ رہے تو ان کو استعفیٰ دینے پڑے گا جبکہ کمیٹی جو بھی فیصلہ کرے گی انہیں قبول ہوگا۔

مزیدخبریں