حریف باکسر کا فریال مخدوم سے متعلق نازیبا جملہ، عامر خان آگ بگولا

09:03 AM, 31 Jan, 2018

لندن: عامر خان نے باکسنگ میں واپسی کا ٹریلر دکھا دیا۔ کنگ خان نے فائٹ سے پہلے حریف باکسر پر چڑھائی کر دی۔ پریس کانفرنس میں عامر خان اور فل ڈی گریکو کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس میں حریف باکسر نے فریال مخدوم سے متعلق نازیبا جملہ کسا تو عامر خان آگ بگولا ہو گئے۔

باکسر عامر خان نے فل ڈی گریکو پر پانی سے بھرا گلاس انڈیل دیا۔ باکسر عامر خان اور فل ڈی گریکو کے درمیان جھگڑا کے باعث تقریب بھی روکنا پڑ گئی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں