ایران میں یہ بھیانک سزا کب تک جاری رہے گی ۔۔!!!

10:19 PM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ایران میں سزائے موت کے سزا یافتہ چار افراد کو مشہد اور بندرعباس شہروں میں بھرے مجمع میں پھانسی کے گھاٹ اتار دیا گیا۔

سزائیں پانے والوں کی عمریں 22 سے 26 سال کے درمیان تھیں اور ان پر ایران میں حکومت کی مخالفت کرنے کے الزامات عاید کئے تھے۔ ہفتے کے روز شمالی ایران میں قائم راکان جیل میں بھی 26 اور 39 سال کے دو قیدیوں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا تھا۔

خیال رہے کہ رواں سال جنوری کے اوائل سے اب تک 87 افراد کو ایران میں پھانسی دی گئی ہے۔ گزشتہ برس اس عرصے میں ایران میں ہونے والی پھانسی کی سزاوں میں رواں سال 2.5 فی صد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایرانی اپوزیشن کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں قیدیوں کوپھانسی کی سزاوں کی شدید مذمت کی ہے۔

مزیدخبریں