سنی لیونی نےشاہ رخ اور ان کے بچوں کے رشتے کی حقیقت بیان کردی

09:11 PM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

ممبئی : بالی وڈ اداکارہ سنی لیون نے شاہ رخ خان کو فلم نگری کے سٹار کے ساتھ ساتھ ایک شفیق باپ بھی قرار دیا ہے۔

سنی لیون نے حال ہی میں کنگ خان کے ساتھ فلم ”رئیس“ میں جلوہ گر ہوئی ہیں جس پر وہ خوشی سے سرشار ہیں، سنی لیون نے شاہ رخ کے ساتھ فلمی تجربے کے دوران ان کی زندگی کے خاص پہلو سے بھی پردہ اٹھایا ہے۔

بھارتی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں سنی لیون کا کہنا تھا کہ وہ شاہ رخ خان کے چھوٹے بیٹے ابرام سے فلم ”رئیس“ کے سیٹ پر ملیں اور اس کے ساتھ کھیل کود کرکے اچھا وقت گزارا جب کہ اس دوران بھی کنگ خان بیٹے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے تھے۔

سنی لیون نے مزید کہا کہ فلم کی شوٹنگ کے دوران ان کا بڑا بیٹا بھی سیٹ پر آیا تھا جس پر انہوں نے توجہ اور ملنساری کے ساتھ بیٹے کو وقت دیا تھا اور یہ عمل صرف اور صرف ایک شفیق باپ ہی کرسکتا ہے۔

واضح رہے کہ اداکارہ سنی لیون نے فلم ”رئیس“ میں آئٹم سانگ ”لیلیٰ او لیلیٰ“ میں پرفارم کیا ہے جسے فلم بینوں کی جانب سے بے حد پسند کیا گیا۔

مزیدخبریں