ڈیرہ غازیخان: نظریہ پاکستان رابطہ کونسل کے چیئرمین قاری محمد یعقوب شیخ نے تحریک آزادی جموں کشمیر کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر پوری قوم متحد و بیدار ہے۔ کشمیر کی آزادی کے لیے اٹھنے والی آواز آزادی کشمیر کی بنیاد بنے گی۔
5 فروری تک ملک بھر میں اضلاع و تحصیلوں کی سطح پر بھر پورانداز میں کشمیر مہم چلائی جائے گی۔ تمام مذہبی، سیاسی و کشمیری جماعتیں صرف پاکستان کے جھنڈے تلے متحد ہوکر کشمیر کے لیے آواز بلند کریں۔ وزیر اعظم نواز شریف سرکاری سطح پر 2017ء کو کشمیر کا سال قرار دیں۔ حکومت سے محض بیانات نہیں عملی اقدام کی توقع رکھتے ہیں۔
3فروری جمعہ کوعلما ء کرام اور دینی جماعتوں کے قائدین خطبات جمعہ میں مسئلہ کشمیر کو موضوع بنائیں اور بعد نماز جمعہ کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے پروگراموں کا انعقاد کیا جائے۔ 4فروری کو طلباء ملک بھر میں ریلیاں نکالیں گے جبکہ پانچ فروری کو پورے ملک میں بڑے کشمیر کارواں، ریلیاں اور جلسے منعقد کئے جائیں گے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کیلئے منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔کانفرنس سے تحریک آزادی جموں کشمیر ، جماعۃالدعوۃ، جماعت اسلامی، جمعیت علماء اسلام (س)،جمعیت علماء4 پاکستان، نظریہ پاکستان رابطہ کونسل، جمعیت اہلحدیث، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت،ینگ ورکرز ایسوسی ایشن ،غازی اتحاد گروپ اور دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں ، وکلاء اورتاجر تنظیموں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیاکہ انڈیا سے تجارت بند کی جائے اور پاکستان میں انڈین فلموں کی اجازت دے کر کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکا گیا .
انہوں نے مطالبہ کیا کہ کیبل نیٹ ورک سمیت پورے پاکستان میں انڈین سی ڈی چینل اور لائیو چینل کی نشریات پر پابند ی عائد کی جائے جماعۃ الدعوۃ ڈیرہ غازی خان کے مسؤل رانا نصراللہ خان کا کہنا تھا کہ 5 فروری تک شہر بھر میں زبردست تشہیری مہم چلائی جائے گی۔ سال بھر ہماری سرگرمیاں کشمیر کے لیے ہوں گی۔تحریک آزادی جموں کشمیر کے پلیٹ فارم سے تمام مذہبی ، سیاسی و کشمیری جماعتوں کو صرف پاکستان کے جھنڈے تلے جمع کریں گے۔