سڈنی: کرکٹ آسٹریلیا نے اسٹیون اسمتھ اور ڈیوڈ وارنر کو آرام دینے کی خاطر سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریز کیلئے جارح مزاج بلے ایرون فنچ کو ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا ہے۔ایرون فنچ نے نیوزی لینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹیم کی قیادت کی تھی جس میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو مات دیتے ہوئے سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا ہے۔
سری لنکا کیخلاف سیریز آئندہ ماہ فروری میں ہو گی۔
فنچ نے قیادت میں واپسی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم میں واپسی اور اسٹیو اسمتھ کی غیرحاضری میں ٹیم کی قیادت کے لیے پر جوش ہوں۔ خیال رہے کہ فنچ نے اس سے قبل 6 میچوں میں آسٹریلوی ٹیم کی قیادت کی تھی تاہم انھیں قیادت سے ہٹا دیا گیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی قیادت ورلڈٹی ٹوئنٹی 2016 سے اونچ نیچ کا شکار رہی اور انجری کے باعث ٹورنامنٹ میں ٹیم کی قیادت اسمتھ کوسنبھالنا پڑی لیکن کسی بھی وقت جب آپ کو قومی ٹیم کی قیادت کا موقع ملتا ہے تو یہ بہت خوشی کا مقام ہوتا ہے۔ سری لنکا اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ 17 فروری کو میلبرن میں کھیلا جائے گا، دوسرا میچ 19 فروری کو وکٹوریا اور آخری میچ 22 فروری کو ایڈیلیڈ میں ہوگا۔