فرانس کی جانب سے ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد دوگنا کرنے کا اعلان

05:20 PM, 31 Jan, 2017

تہران: ایک طرف امریکہ ایران سمیت دیگر مسلم ممالک پر پابندی لگا رہا ہے تو دوسری جانب  فرانس نے ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں اضافے کا اعلان کیاہے۔ ایران کے دورہ پر تہران میں موجود فرانسیسی وزیر خارجہ جین مارک یورالت نے کہا ہے کہ فرانس ایرانی شہریوں کیلئے ویزے جاری کرنے کی مقدار میں دو گنا اضافہ کا خواہاں ہے۔

فرانس کی خواہش ہے کہ زیادہ سے زیادہ ایرانی فرانس آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی شہریوں کیلئے ویزوں کی تعداد میں دو گنا اضافے پر رواں سال موسم گرما سے عملدرآمد شروع کر دیا جائے گا۔ یاد رہے کہ فرانس نے گذشتہ سال ایران کیلئے 41 ہزار ویزے جاری کئے تھے۔

مزیدخبریں