اسلام آباد: جنگ نہ کرنے کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے۔ کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دینگے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفورکا کہناہے کشمیر سمیت تمام مسائل کا پر امن حل چاہتے ہیں،مگر عزت و وقار پر سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔ حافظ سعید پر پابندی ریاست نے قومی مفاد میں لگائی، میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ بلاگرز کی گمشدگی سے پاک فوج کا کوئی تعلق نہیں۔ دہشتگردوں کے خاتمے تک کومبنگ آپریشنز جاری رہیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس پرجلد انکوائری رپورٹ آ جائیگی۔