امیر حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن کا اجلاس سے واک آوٹ

03:15 PM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

لاہور: جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کیا ہے ۔  دوسری جانب ملتان میں حافظ سعید کی نظر بندی کے خلاف چوک نواں شہر پر احتجاجی مظاہرہ کیاگیا ،مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
جماعت الدعوۃ کے امیر حافظ پروفیسر حافظ سعید کو وزارت داخلہ کیجانب سے نظر بند کیے جانے کے خلاف آج پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن نے اجلاس سے واک آوٹ کر دیا ہے ،اپوزیشن ارکان کا کہنا تھا کہ حافظ سعید نے ہمیشہ کشمیریوں کے لئے آواز بلند کی ، یوم یکجہتی کشمیر سے پہلے حافظ سعید کو نظر بند کرنا افسوسناک ہے۔
دوسری جانب حافظ محمد سعید کی نظر بندی کے خلاف ملتان میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کا مظاہرہ ٹرمپ اور مودی کر رہے ہیں ۔حافظ سعید جیسے محب وطن شہری پر پابندی کو کسی صورت قبول نہیں کی جائےگا۔مظاہرین کا مزید کہنا تھا کہ اگر حافظ محمد سعید کی نظر بندی ختم نہ کی گئی تو ملک گیر مظاہرے کیے جائیں گے۔

مزیدخبریں