مشہور برانڈز کے دودھ بھی استعمال کے قابل نہیں،پی سی ایس آئی آر

02:56 PM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:مشہور برانڈز کے دودھ بھی استعمال کے قابل نہیں ۔پاکستان کونسل آف سائنس اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر) کے مطابق ملک بھر کے الٹرا ہائی ٹیمپریچر(یو ایچ ٹی)اور جراثیم سے پاک 16 برانڈز کے دودھ کے نمونوں کا جائزہ لیا گیا، جس میں سے صرف 6 برانڈز کے دودھ استعمال کے قابل نکلے۔ سپریم کورٹ کے احکامات پر ملک کے 16 برانڈز کے دودھ سمیت کھلے دودھ کا معائنہ کیا گیا۔

یو ایچ ٹی کیٹیگری کے برانڈز سمیت اولپرز، نیسلے ملک پیک، ڈے فریش، گڈ ملک، نور پور اوریجنل اور حلیب فل کریم کے ٹیسٹ کیے گئے۔ حلیب ملک کے سوائے یو ایچ ٹی برانڈز کے تمام دودھ محفوظ پائے گئے، جب کہ حلیب میں فارملن اور کین شگر کی مقدار پائی گئی۔ جراثیم سے پاک دودھ کے 10برانڈز کا بھی ٹیسٹ کیا گیا، جن میں انہار ملک، ڈیلی ڈیری، ڈوس ملک، گورمے ملک، نورپور، نیوٹروی، الفجر، اچھا ملک، پریما ملک اور آدمز شامل ہیں۔ تمام برانڈز میں سے صرف پریما ملک کا دودھ استعمال کے لیے محفوظ پایا گیا۔

مزیدخبریں