شیخوپورہ میں شہباز شریف چلڈرن اسپتال کی انتظامیہ کی بے حسی ،مردہ بچہ کوڑے پر پھینک دیا

02:43 PM, 31 Jan, 2017

شیخوپورہ :شہباز شریف مدر اینڈکیئر اسپتال کی انتظامیہ نے بے  حسی کے سارے ریکارڈ توڑ ڈالے ۔ مردہ پیدا ہونے والے بچے کو کوڑے میں پھینک دیا معصوم اور ننھے جسم کو کتے نوچتے رہے ، اسپتال انتظامیہ کو ذرا ترس نہ آیا۔ نوزائیدہ بچے کے بچ جانے والے جسم کو کوڑے والی ریڑھی میں ڈال کر ہسپتال سے باہر نکالنے کی کوشش کو میڈیا نے سارا معاملہ بے نقاب کر دیا۔
اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جو بھی غفلت کا مرتکب پایا گیا اسکے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے اسپتالوں پرکروڑوں روپے تزین وآرائش پرلگا جارہے ہیں ،لیکن انسانیت سوز واقعات بھی ان ہسپتالوں میں رونماہورہے ہیں جو کسی مذبحہ خانہ سے کم نہ ہیں۔

مزیدخبریں