ساہیول : وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین انکے نہیں بلکہ پاکستان کی ترقی کیخلاف ہیں،قرضےمعاف کرانےوالےآج ہم پرکس منہ سےالزام لگارہےہیں۔ مخالفین سوئس بینکوں میں پڑے60ارب ڈالرکی بات کیوں نہیں کرتے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نےساہیوال میں 1320 میگاواٹ کے کول پاورپروجیکٹ کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مخالفین کو للکارنا بھی نہ بھولے اور کہا کہ سوئس بینکوں میں پڑے اربوں ڈالر پر بھی آواز اٹھائی جائے ۔
اس موقع پر انہوں نے ساہیوال کول براجیکٹ کے لیے کوئلے کی ترسیل کے بارے میں بھی بتایا ،ان کا کہنا تھا کہ 12ہزارٹن کوئلہ روزانہ کراچی سے قادر آباد لایا جائے گا،یہ کوئلہ روزانہ پانچ ٹرینیں کراچی ساہیوال پہنچیں گی،انہوں نے واضح کیا کہ رواں سال جون میں کول پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہو جائے گی ،
اس موقع پر وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ ، شہباز شریف نے اپنی محنت سے نا ممکن کو ممکن بنا دیا ،،مخالفین آگے بڑھیں ، کام کریں اور پھر ہمارا مقابلہ کریں۔