تیمور کی پیدائش کے بعد سیف اور کرینہ کے بیچ دوریاں بڑھنے لگیں

 تیمور کی پیدائش کے بعد سیف اور کرینہ کے بیچ دوریاں بڑھنے لگیں

ممبئی :بولی وڈ کے چھوٹے نواب سیف علی خان اور ان کی بیگم کرینہ کپور کا شمار بولی وڈ کی خوشحال جوڑیوں میں ہوتا ہے،دونوں کا رشتہ وقت گزرنے کے ساتھ مزید مضبوط ہوا ہے جبکہ تیمور علی خان(بیٹے)کی پیدائش کے بعد یہ رشتہ اور بھی گہرا ہو گیا ہے۔جب بھی شوبز کی کامیاب جوڑیوں کی مثال دی جاتی ہے ان دونوں کا ذکر ضرور کیا جا تا َ تیمور کے پیدا ہونے کے بعد دونوں اداکاروں کو عوامی مقامات پر اکثر ایک ساتھ بڑے خوشگوار موڈ میں دیکھا گیا ہے۔لیکن شاید اس جوڑی کو نظر لگ گئی ہے انڈیا ڈاٹ کام کے مطابق دونوں کو گزشتہ رات ممبئی کے علاقے بیندرا دیکھا گیا وہ ایک ساتھ کار میں بیٹھے تھے لیکن ان کا موڈ کچھ ٹھیک نہیں تھا ،دونوں کے چہرے کے تاثرات سے ظاہر ہورہاتھا کہ انہیں ایک دوسرے کی کوئی بات شاید بہت بری لگی ہے۔