زندگی ہار گئی پروٹوکول جیت گیا،۔کمشنر سکھر کی گاڑی کے نیچے آنے والا بچہ دم توڑگیا

12:31 PM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

سکھر میں کمشنر کی گاڑی کی تلے روندا گیا بچہ طاہر شیخ دم توڑ گیا . تین روز قبل بیراج روڈ پر چار سالہ طاہر شیخ کمشنر کی گاڑی کی زد میں آکر زخمی ہوگیا تھا . طاہر شیخ کو تشویشناک حالت میں اسپتال میں داخل کرا یا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا.

وی آئی پی کلچرکی ایک اور بھیانک مثال۔۔۔
کچھ روز قبل سندھ میں ایک اور بچہ بھیانک پروٹوکول کلچر کی بھینٹ چڑھ گیا تھا۔کمشنر سکھر کی گاڑی نے سنسنان سڑک پرغریب کے جگر گوشے کو روند ڈالا، لوگ اکٹھے ہوئے لیکن کار سرکار میں مداخلت کے الزام سر لینے سے ڈر گئے۔ آخر کارضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں نے خون میں لت پت چار سالہ بچے کو اسپتال پہنچایا،،
اس سے پہلے بھی مملکت خداداد میں بیسیوں بچے وی آئی پی کلچر کی بھینٹ چڑھے لیکن سوال یہ ہے کہ شاہ تو کیا شاہ کے مصاحب کا بھی کبھی محاسبہ نہیں ہوا،،، صاحب تو کیا، ڈرائیور اور محافظ تک کا بال بھی بیکا نہیں ہوا ۔

مزیدخبریں