بدین میں پولیس کا چھاپہ، مردہ جانور کا گوشت برآ مدکرلیا

11:26 AM, 31 Jan, 2017

نیوویب ڈیسک

کراچی: ضلع بدین میں کچھ عرصہ قبل گدھوں کی کھالوں کی برآمدگی کے بعد پولیس نے چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت بھی برآمد کر لیا ہے۔ماڈل پولیس اسٹیشن بدین کے ایس ایچ او ابراہیم جتوئی کے مطابق گزشتہ روز پولیس نے بائی پاس پر سنیپ چیکنگ کے دوران پولیس نے شادی لارچ سے آنے والی پک اپ پر چھاپہ مار کر مبینہ مردہ جانور کا گوشت برآمد کر لیا جس کا وزن تقریبا سات من کے لگ بھگ ہے۔

دوران کارروائی گوشت اور پک اپ تحویل میں لیکر طارق محمود نامی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جس کا کہنا ہے کہ وہ طویل عرصے سے مضر صحت گوشت بدین اور گولارچی میں فراہم کرتا رہا ہے۔واضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل ضلع بدین کے شہر ٹنڈو غلام علی کے قریب خانہ بدوشوں کی بستی پہ پولیس نے چھاپہ مارکر گدھوں کی متعدد کھالیں اور سر قبضے میں لئے تھے تاہم ان کے گوشت کا کوئی پتہ نہ چل سکا تھا۔

مزیدخبریں