چینی کا استعمال بالوں کو چمکدار اور خوبصورت بنانے کے لیے انتہائی اہم ہے: ماہرین

11:04 AM, 31 Jan, 2017

اسلام آباد :آج کل لوگ اپنے بالوں کے بارے میں بہت فکر مند رہتے ہیں اور بالوں کی چمک دھمک کے لیے نت نئے طریقے اپناتے ہیں اور بسا اوقات اپنے بالوں کا نقصان بھی کروا لیتے ہیں۔

ہر شخص کی خواہش ہوتی ہے کہ نہانے کے بعد بال زیادہ چمکدار اور خوب صورت نظر آئیں۔مگر آج ہم آپکو بتانے جارہے ہیں ایک نہا یت عام چیز ہے جو ہر کچن میں موجود ہے اور یہ امیر اور غریب دونوں کے کچن میں موجود ہے ۔یہ چیز بالوں کو زیادہ چمکدار، لہراتے، بل کھاتے اور صاف کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے؟ اور اسے استعمال کرنے کا طریقہ بہت آسان ہے جس پر یقین کرنا بھی مشکل ہوتا ہے۔

تو جناب یہ ہے چینی!ماہر امراض جلد ڈاکٹر فرانسیسا فیوسکو کے مطابق ایک چمچ چینی کو اپنے پسندیدہ شیمپو میں شامل کرکے بالوں کو دھونا انہیں معمول کے مقابلے میں زیادہ صاف اور چمکدار بنا سکتا ہے۔ چینی کھانا صحت کے لیے مضر ہو سکتی ہے مگر یہ بالوں کے نسخے میں آسانی سے استعمال ہو سکتی ہے۔

مزیدخبریں