ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےخلاف دنیا بھر میں مظاہرے جاری

10:23 AM, 31 Jan, 2017

نیو یارک :سابق امریکی صدرباراک اوباما نے بھی ٹرمپ کی تعصب زدہ پالیسیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا نیویارک میں ہزاروں افراد کی ٹرمپ مخالف احتجاج میں میں شرکت ، امریکی ریاست ورجینیا میں مسلم رہنماوں اور واشنگٹن کے اٹارنی جنرل کی جانب سے مقدمات دائر کر دیئے گئے ۔
جاپان کے شہر ٹوکیو میں امریکی سفارتخا نے کے باہر لوگوں نے اپنا احتجاج ریکا رڈ کر وایا ۔ہزاروں افراد نے لندن میں ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےخلاف جاری احتجاج میں حصہ لیا ۔سکا ٹ لینڈ میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور انکی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا گیا ۔اقوام متحدہ کی جانب سے امریکا کی امیگریشن کی پابندی کو تنگ نظری قراردیا گیاہے

مزیدخبریں