پشاور :حیات آباد میں پولیس نے کروڑوں روپے مالیت کی چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے دو افراد کو گرفتار کر لیا۔
حیات آباد پولیس نے کارخانو مارکیٹ میں ایک ٹرک روکا جس کی تلاشی کے دوران خفیہ خانوں سے 32من چرس برآمد ہوئی ۔
ایس ایس پی آپریشنز سجاد خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اعلیٰ کوالٹی کی چرس افغانستان سے خیبر ایجنسی لائی گئی جہاں سے اسے پنجاب اور بعد ازاں بیرون ملک اسمگل کیا جانا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس نے موقع پر دو ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا جن سے مزید تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ امید ہے جلد اس ضمن میں مزید گرفتاریاں کی جائیں گی ۔