سعودی عرب سے ریکوڈک ڈیل کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا: مصدق ملک

سعودی عرب سے ریکوڈک ڈیل کے حوالے سے ابھی تک کوئی معاہدہ نہیں ہوا: مصدق ملک

اسلام آباد: وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ سعودی عرب سے ریکوڈک منصوبے پر ابھی تک کوئی معاہدہ طے نہیں پایا ہے، اور میڈیا میں آنے والی خبریں اس معاملے میں درست نہیں ہیں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مصدق ملک نے وضاحت کی کہ وفاقی کابینہ نے ریکوڈک کے شیئرز سعودی عرب کو فروخت کرنے کی کسی بھی درخواست کی منظوری نہیں دی۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے سعودی عرب کے ساتھ بات چیت ضرور ہو رہی ہے، لیکن ابھی تک اس پر کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

وزیر پیٹرولیم نے مزید کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، اور یہ بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھ رہی ہے۔ تاہم، انہوں نے یہ بھی کہا کہ سعودی عرب کے ساتھ شیئرز کی فروخت کی مقدار اور اس سے متعلق تفصیلات پر ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

مصدق ملک نے امید ظاہر کی کہ آئندہ سال کے دوران سعودی عرب سے ریکوڈک شیئرز کے حوالے سے معاہدہ طے پا جائے گا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ وفاقی کابینہ نے سعودی عرب کو 540 ملین ڈالرز میں ریکوڈک کے 15 فیصد شیئرز فروخت کرنے کی منظوری دی ہے، جس کی وزیر پیٹرولیم نے تردید کی۔

مصنف کے بارے میں