اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اوگرا نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کر دی

اسلام آباد: آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں 4 روپے ایک پیسہ کمی کر دی گئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 250 روپے 28 پیسے مقرر کی گئی ہے۔

گھریلو صارفین کے لیے بھی خوشخبری ہے، 11.8 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 47 روپے 43 پیسے کمی کر کے 2,953 روپے کر دی گئی ہے۔

یہ فیصلہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور گیس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔