وزیر خزانہ کی اقتصادی اصلاحات، استحکام کو پائیدار بنانے کی حکمت عملی

03:27 PM, 31 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ "آج ہم وزیراعظم کی قیادت میں اقتصادی منصوبہ کا آغاز کر رہے ہیں، جس کے ذریعے ملک میں میکرو اکنامک استحکام حاصل کیا جا چکا ہے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "اب ہمیں اس استحکام کو مزید مستحکم بنانے اور ترقی کی بنیاد کو مضبوط کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔"

وزیر خزانہ نے نجی شعبے کے کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "نجی شعبے کو اب ملکی معیشت کی قیادت سنبھالنی ہوگی، اور اس مقصد کے لیے سٹرکچرل اصلاحات کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔" ان کا کہنا تھا کہ یہ اصلاحات مکمل ہونے تک کام جاری رہے گا، جبکہ پبلک فنانس میں حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کے لیے بھی عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

محمد اورنگزیب نے اس بات پر بھی زور دیا کہ "اڑان پاکستان پروگرام اگلے دو سے تین سال میں ملک کو اقتصادی ترقی کی نئی بلندیوں تک پہنچائے گا، اور یہ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارا آخری پروگرام ثابت ہوگا۔"

وزیر خزانہ نے کہا کہ موجودہ اقتصادی پلان اور اصلاحاتی اقدامات سے ملک کی معیشت کو استحکام حاصل ہوگا اور عوام کو زیادہ فوائد ملیں گے، جو حکومت کے طویل مدتی اقتصادی اہداف کے حصول میں مددگار ثابت ہوں گے۔

مزیدخبریں