راولپنڈی:سابق خاتون اول بشری بی بی اپنے شوہر، سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے لیے اڈیالہ جیل راولپنڈی پہنچ گئیں۔
ذرائع کے مطابق بشری بی بی خیبر پختونخوا پولیس کے پروٹوکول میں جیل آئی ہیں۔ حکام نے انہیں جیل کے اندر جانے کی اجازت دے دی، اور وہ بلٹ پروف گاڑی میں جیل کے احاطے میں داخل ہوئیں۔ ملاقات کا اہتمام جیل کے کانفرنس روم میں کیا گیا، جہاں بشری بی بی نے عمران خان سے ون آن ون ملاقات کی۔
یہ ملاقات اس وقت اہمیت اختیار کر گئی ہے جب عمران خان مختلف قانونی پیچیدگیوں اور سیاسی بحران کا سامنا کر رہے ہیں۔