الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کی رکنیت بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

اسلام آباد  : الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے رکن قومی اسمبلی عادل بازئی کی رکنیت بحال کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق، عادل بازئی کو مسلم لیگ (ن) کی بجائے آزاد امیدوار کے طور پر تصور کیا جائے گا۔

عادل بازئی کی رکنیت بحالی کے فیصلے کا اطلاق قومی اسمبلی کے حلقہ 262 کوئٹہ پر ہوتا ہے۔ ای سی پی کے نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ عادل بازئی کو مسلم لیگ (ن) کا رکن نہیں بلکہ آزاد امیدوار کے طور پر شامل کیا جائے گا۔ عادل بازئی پر بجٹ اور 26 ویں آئینی ترمیم میں پارٹی پالیسیسے انحراف کا الزام عائد تھا۔ اس پر مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے ریفرنس دائر کیا تھا، جس کی بنیاد پر الیکشن کمیشن نے عادل بازئی کو نااہل قرار دے دیا تھا۔

 تاہم، سپریم کورٹ نے 9 دسمبر کو الیکشن کمیشن کے فیصلے کو معطل کرتے ہوئے عادل بازئی کی رکنیت بحال کر دی تھی اور ان کے ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن معطل کر دیا۔ الیکشن کمیشن نے اپنے بیان میں کہا کہ عادل بازئی کو ڈی سیٹ کرنے کا نوٹی فکیشن سپریم کورٹ کے حتمی فیصلے تک معطل رہیں گے۔

مصنف کے بارے میں