گلگت : گلگت کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وزیراعلیٰ گلگت بلتستان (جی بی) خالد خورشید کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں 34 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ عدالت نے ان پر 6 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔
خالد خورشید پر الزام تھا کہ انہوں نے 26 مئی 2024 کو ایک جلسے میں سکیورٹی اداروں، چیف سیکرٹری اور چیف الیکشن کمشنر جی بی کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ اس کے بعد ان کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت سٹی تھانہ گلگت میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ عدالت نے آئی جی پولیس کو حکم دیا کہ خالد خورشید کو فوری طور پر گرفتار کر کے جیل منتقل کیا جائے، ساتھ ہی ان کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا بھی حکم دیا گیا۔ خالد خورشید مقدمے کی کارروائی میں غیر حاضر اور روپوش رہے، اور ان کی عدم موجودگی کے باوجود عدالت نے فیصلہ سنایا۔