پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری دن مثبت آغاز، ڈالر بھی سستا

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال کے آخری دن مثبت آغاز، ڈالر بھی سستا

کراچی : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں سال 2024 کے آخری دن کاروبار کا مثبت آغاز ہوا۔ 100 انڈیکس میں 970 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 16 ہزار 229 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ گزشتہ دن بھی سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی تھی، اور 100 انڈیکس میں 3907 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ ہوا تھا۔

دوسری جانب، امریکی ڈالر کی قدر میں بھی کمی آئی ہے۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 8 پیسے کم ہو کر 278 روپے 40 پیسے کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ گزشتہ روز بھی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی تھی، اور ڈالر 278 روپے 48 پیسے پر بند ہوا تھا۔

مصنف کے بارے میں