روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا

روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا

نئی دہلی : بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق روہت شرما آسٹریلیا کے خلاف جاری پانچ ٹیسٹ میچز کی سیریز کےآخر  پر اپنی ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں گے۔ اس وقت آسٹریلیا کو سیریز میں 1-2 کی برتری حاصل ہے، جبکہ ایک میچ ڈرا ہو چکا ہے۔

ذرائع کے مطابق روہت شرما نے اپنے فیصلے سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعلیٰ حکام اور سلیکٹرز کو آگاہ کر دیا ہے اور ان کے فیصلے میں کوئی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ اگرچہ ابھی تک ریٹائرمنٹ کے اعلان کا وقت حتمی طور پر طے نہیں کیا گیا، تاہم یہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ سڈنی میں پانچویں ٹیسٹ میچ کے اختتام پر اس کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ روہت شرما نے اس سیریز کے تین ٹیسٹ میچوں میں چھ اننگز میں صرف 31 رنز بنائے ہیں۔ اس سے پہلے، جون 2024 میں روہت شرما نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے فائنل کے دوران پریزینٹیشن سیریمنی میں ٹی 20 فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔

مصنف کے بارے میں