نیتن یاہو کا زیر زمین خفیہ وارڈ میں طویل آپریشن

10:40 AM, 31 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

تل ابیب : اسرائیل کے وزیراعظم  نیتن یاہو کی سرجری  ایک زمین زیر زمین خفیہ وارڈ میں کی گئی۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق، نیتن یاہو کا آپریشن ہسپتال کے کئی منزلہ زیر زمین وارڈ میں ہوا، جہاں انتہائی حفاظتی تدابیر کے تحت انہیں آپریشن کیا گیا۔ اس کی وجہ ان کی حفاظت اور ممکنہ خطرات تھے، جن کے پیش نظر انہیں زیر زمین آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کا کہنا ہے کہ، نیتن یاہو کا آپریشن دو گھنٹے سے زائد جاری رہا اور انہیں کچھ دنوں تک زیر زمین وارڈ میں ہی رہنا پڑے گا۔ اس دوران اسرائیل کے عبوری وزیراعظم کی ذمہ داری وزیر انصاف یاریو لیون نے سنبھال لی ہے۔ 75 سالہ نیتن یاہو کے دل میں گزشتہ سال پیس میکر بھی نصب کیا گیا تھا، جو ان کی صحت کے حوالے سے مزید پیچیدگیوں کا سبب بن رہا ہے۔

مزیدخبریں