بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو شاہی اعزاز نائٹ سے نواز دیا

بادشاہ چارلس نے مئیر لندن صادق خان کو شاہی اعزاز نائٹ سے نواز دیا

لندن : برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے لندن کے میئر صادق خان کو نائٹ کے اعزاز سے نواز دیا ہے۔ یہ اعزاز لندن کے عوام کی خدمت اور شہر کی ترقی کے لیے ان کی لگن کے اعتراف میں دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق، صادق خان نے رواں برس مسلسل تیسری مرتبہ لندن کے میئر کے طور پر کامیابی حاصل کی تھی، اور نائٹ کا یہ اعزاز ان کی محنت کا اعتراف ہے۔ اب صادق خان کے نام کے ساتھ 'سر' لکھا جائے گا۔میئر لندن صادق خان نے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فخر محسوس ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی لندن میں بچپن گزارتے ہوئے کبھی نہیں سوچا تھا کہ ایک دن وہ لندن کے میئر بنیں گے۔

صادق خان کو نائٹ کا اعزاز ملنے پر فارن سیکرٹری ڈیوڈ لیمی نے بھی مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ صادق خان نے سکول کے کھانے کی مفت فراہمی، صاف ہوا اور بہتر رہائش کے لیے اقدامات کیے ہیں۔ ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ انہیں فخر ہے کہ برطانیہ وہ جگہ ہے جہاں ایک بس ڈرائیور کا بیٹا کابینہ کا رکن اور شہر کا میئر بن سکتا ہے۔

مصنف کے بارے میں