غزہ : شمالی غزہ کے علاقے بیت حانون میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں 23 سالہ اسرائیلی فوجی یوریل پیریٹز ہلاک ہوگیا۔ اسرائیلی فوج کے مطابق، یہ حملہ شام کے وقت ہوا، جب فوج کا ایک دستہ شمالی غزہ میں ایک عمارت میں موجود تھا۔
فلسطینی مزاحمت کاروں نے فوجی دستے کا پتا لگا کر قریب سے راکٹ داغا، جس کے نتیجے میں 7 اسرائیلی فوجی زخمی ہوگئے۔ اس حملے سے چند گھنٹے پہلے بھی شمالی غزہ کے علاقے جبالیہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے حملے میں ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا تھا۔ 7 اکتوبر 2023 سے جاری جنگ میں اب تک 825 اسرائیلی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔