نئے سال کی آمد قریب ، پاکستان اور دنیا بھر میں تیاریاں جاری

نئے سال کی آمد قریب ، پاکستان اور دنیا بھر میں تیاریاں جاری

کراچی : نیا سال 2025 قریب آ گیا ہے اور اس کے استقبال کے لیے پاکستان سمیت دنیا بھر میں تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔ نئے سال کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا، جہاں شاندار آتشبازی سے 2025 کا استقبال کیا جائے گا۔

پاکستان میں بھی نئے سال کی خوشی میں عوام شریک ہیں، تاہم سندھ پولیس نے عوام سے بھرپور معاونت کی اپیل کی ہے۔ آئی جی سندھ نے شہریوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ وہ کسی غیرقانونی یا غیر اخلاقی سرگرمی کا حصہ نہ بنیں۔

آئی جی سندھ نے وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ شہری ہوائی فائرنگ، آتشبازی اور ون ویلنگ جیسے خطرناک کاموں سے گریز کریں۔ حکومت سندھ نے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ آئی جی سندھ نے واضح کیا کہ ان قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد سے کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

مصنف کے بارے میں