وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں طلب

10:01 AM, 31 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام 5 بجے اسلام آباد میں ہو گا۔

 ذرائع کے مطابق اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔کابینہ اجلاس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا اور موجودہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔

مزیدخبریں