پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند، موٹر وے کئی مقامات سے بند

09:56 AM, 31 Dec, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور : پنجاب کے مختلف اضلاع میں شدید دھند کی وجہ سے موٹر وے کو متعدد مقامات سے بند کر دیا گیا ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق، ایم 2 موٹر وے ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ مومن تک دھند کی شدت کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ایم 3 لاہور سے عبدالحکیم تک، ایم 4 عبدالحکیم سے ملتان تک، اور ایم 5 شیرشاہ ملتان سے ظاہر پیر تک بھی دھند کے باعث بند کر دی گئی ہیں۔ لاہور سیالکوٹ موٹر وے بھی دھند کی وجہ سے بند ہے۔ موٹر وے پولیس نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سفر کے دوران دھند کی شدت بڑھنے پر مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، اس لیے محفوظ رہنے کی کوشش کریں۔

مزیدخبریں