ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار

فیصل آباد: ایف آئی اے فیصل آباد زون نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلنگ میں ملوث ایک ملزم کو چنیوٹ سے گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ملزم لیبیا کشتی حادثے میں ملوث پایا گیا ہے اور شہریوں کو غیر قانونی طور پر سمندری راستے سے لیبیا کے ذریعے یورپ بھجوانے میں ملوث تھا۔

گرفتاری کے دوران ملزم کے قبضے سے 17 پاسپورٹس، موبائل فون اور چیک بکس برآمد ہوئیں۔ مزید تحقیقات سے یہ انکشاف ہوا کہ ملزم ایک بین الاقوامی انسانی اسمگلنگ کے گینگ کا رکن ہے۔

ڈائریکٹر ایف آئی اے فیصل آباد زون کا کہنا ہے کہ یونان کشتی حادثے میں ملوث دیگر عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور انسانی اسمگلنگ کے ایسے نیٹ ورکس کو مکمل طور پر ختم کرنے کے لیے مزید کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔