قوم کو نیا سال مبارک، پاک فوج اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: آرمی چیف 

قوم کو نیا سال مبارک، پاک فوج اور عوام ایک ہیں، پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا: آرمی چیف 
سورس: File

راولپنڈی : مسلح افواج نے باوقار اور قابل فخر  عوام کو نئے سال کی مبارک باددیتے ہوئے کہا ہے کہ 2023  کا  انتہائی مشکل  اور اہم سال ختم ہوا مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔ پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے گی۔

آئی ایس پی آر کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق نیا سال پاکستان کے لئے اندرونی اور بیرونی اعتبار سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔مسلح افواج مادر وطن کی خدمت کے جذبے سے سرشار ہیں۔پاکستان کی سرزمین بے پناہ قدرتی نعمتوں اور مواقع کی حامل ہے ۔بلاشبہ قوم ہمارے آباو اجداد کے خوابوں کے مطابق سرخرو ہوگی ۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آنے والی نسلوں کا روشن مستقبل ہمارا منتظر ہے ۔ وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق ہم  فلسطین اور مقبوضہ  کشمیر کی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ توقع ہے کہ نیا سال فلسطینی اور کشمیریوں کے مسائل میں کمی کا سبب بنے گا ۔ 

آرمی چیف عاصم منیر نے کہا ہے کہ  پاک فوج ملکی سلامتی اور ترقی کے لئے تمام دستیاب وسائل بروکار لائے گی ۔ہمیں پاکستانی عوام کے ساتھ اپنی غیر متزلزل وابستگی پر فخر ہے ۔ افواج پاکستان اور عوام ایک ہیں۔پاکستان کے جذبے کو کوئی شکست نہیں دے سکتا۔ 

مصنف کے بارے میں