لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم کھوسہ کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا 

09:42 PM, 31 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر لطیف کھوسہ کے صاحبزادے خرم لطیف کو لاہور پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ 

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے لطیف کھوسہ نے کہا کہ خرم  کو مزنگ پولیس نے گرفتار کیا ہے اور ان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ 

لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ خرم لطیف کھوسہ پر ہونیوالی ایف آئی آر میں دہشت گردی اور ڈکیتی کی دفعات شامل  کی گئی ہیں۔  اور یہ سب کچھ عمران خان اور پی ٹی آئی پر ہونیوالے مظالم کا تسلسل ہے۔ 

مزیدخبریں