ڈی آئی خان : جمیعت علمائے اسلام کے امیر اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر حملہ ہوا ہے۔
ترجمان جے یوآئی کے مطابق مولانا فضل الرحمن کے قافلے پر زیارک انٹرچینج کے قریب فائرنگ کی گئی ۔ابتدائی معلومات میں کہا گیا ہے کہ مولانا فضل الرحمن حملے میں محفوظ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکورٹی اداروں کی طرف سے وارننگ جاری کی گئی تھی کہ مولانا فضل الرحمن اور اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کی زندگی کو دہشت گردوں سے خطرہ ہے۔