نئے سال پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان، فیصلہ کچھ دیر میں 

05:58 PM, 31 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : نئے سال پر  پٹرولیم  مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔  وفاقی حکومت اٸندہ 15روز کیلیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کچھ دیر بعد کرے گی۔

ذرائع کے مطابق پٹرول اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی کی تجویز زیرغور ہے۔ پٹرول 98پیسے، مٹی کا تیل 1.22روپے فی لٹر سستا کیے جانے کا امکان ہے۔

ڈیزل 1.28 روپے روپے فی لٹر سستا کیے جانے کا امکان ہے۔حتمی فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔

مزیدخبریں