سیالکوٹ : مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی اور عمران خان نے پہلے اقتدار کے حصول کے لئے ہر حربہ استعمال کیا گیا۔ اقتدار میں جان بوجھ کے معیشت ، سیاست، روایا ت اور اخلاق منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا۔
انہوں نے اپنے ایکس اکاؤنٹ پر لکھا کہ پی ٹی آئی نے معاشرے کو دیوالیہ کر دیا ۔اقتدار سے محرومی کےبعد ادارے اور آئین پہ حملے شروع ہو گئے۔ یہ ساری وطن کی اساس کو تباہ کرنے کی سازش 9مئی کو کھل کر سامنے آگئی۔
پہلے اقتدار کے حصول کے لئے ھر حربہ استعمال کیا گیا۔ اقتدار میں جان بوجھ کے معیشت ، سیاست، روایا ت اور اخلاق منصوبے کے تحت تباہ کیا گیا۔ معاشرے کو دیوالیہ کر دیا گیا۔اقتدار سے محرومی کےبعد ادارے اور آئین پہ حملے شروع ھو گئے یہ ساری وطن کی اساس کو تباہ کرنے کی سازش 9مئی کو کھل کر… https://t.co/Er1BkUL9vv
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) December 31, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ اب اقتدار کے دوبارہ حصول کے لئے سرحد پار سے بھی رجوع کیا جارہاہے ۔ عمران خان کی کفالت کرنے والوں نے کبھی یہ سوچا تھا۔