پی ٹی آئی امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونا آئینی عمل ہے، نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں: مرتضیٰ سولنگی

03:04 PM, 31 Dec, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد : پاکستان کے نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن سے متعلق معاملات سے نگران حکومت کا کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونا آئینی عمل کا حصہ ہے۔ اور الیکشن سے متعلق معاملات میں صرف الیکشن کمیشن کا عمل دخل ہو سکتا ہے۔

انھوں نے نجی ٹیلی وژن سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کہ پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، سڑکیں بند کرنا، ریڈ زون میں داخل ہونا، پولیس پر حملے اور پتھراؤ کرنا پرامن احتجاج کے دائرہ سے باہر ہے جس کی کسی کو اجازت نہیں۔

نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ ہمارا کام الیکشن کمیشن کی مدد اور اسے مالی و انتظامی سہولت فراہم کرنا ہے۔ الیکشن کمیشن کی مالی و انتظامی ضرورت پوری کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن کو پہلے 10 ارب روپے جاری کیے گئے، اس کے بعد 17 ارب 40 کروڑ روپے دیے گئے۔

مزیدخبریں