لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں: مشی خان

لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں: مشی خان


لاہور: اداکارہ مشی خان کاکہنا ہےکہ  لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں۔ مشی خان کے انٹرویو کے ایک کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جہاں 50 سالہ اداکارہ نے اب تک شادی نہ کرنے کے سوال پر تفصیلی گفتگو کی ہے۔

مشی خان کاکہنا ہےکہ    لوگ بچوں کیلئے شادی کرتے ہیں لیکن میں تو خود ایک بچی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ اکیلے زندگی گزارنا اتنا آسان نہیں ہے، ایسے لوگ ضرور ہیں جو انہیں بغیر شادی شدہ دیکھ کر فکر مند ہوں گے لیکن ایسا نہیں ہے کہ خدا نے تمام مخلوق کو صرف ایک کام کے لیے پیدا نہیں کیا، شاید ان زندگی کا مقصد بالکل مختلف ہے۔


مشی خان  کاکہنا تھا کہ بچپن سے ایک ایسی بچی تھی جو صرف اپنے کام میں مصروف رہتی تھی، رات کو 2 بچے اچانک اپنے پالتو کتے کو کھانا دینے کا سوچتی، ’اب جب ایسے میں آپ کسی کے ساتھ ہوں گے تو ظاہر ہے لڑائیاں تو ہوں گی۔


اداکارہ نے کہا کہ ان کی زندگی کا مقصد صرف شادی کرنا نہیں ہے، لوگ بچے پیدا کرنے کے لیے شادی کرتے ہیں لیکن اگر آپ خود ایک بچہ ہیں تو آپ مزید بچوں کو لاکر کیا کریں گے۔


انہوں نے کہاکہ  شادی نہ کرنے پر کوئی افسوس نہیں ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتی ہیں کہ وہ جس سے شادی کرنے والی تھی وہ نہیں ہوئی۔مشی خان نے کہا کہ جن سے ان کی شادی ہونے والی تھی، آج اس شخص کو دیکھتی ہیں تو وہ شکر ادا کرتی ہیں کہ اللہ نے انہیں ’پاگل اور موٹے لوگوں‘ سے بچا لیا.

مصنف کے بارے میں