بلوچستان کے ضلع آواران  میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

 بلوچستان کے ضلع آواران  میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی :بلوچستان کے ضلع آواران  میں سکیورٹی فورسز کے  آپریشن سے  5 دہشت گرد ہلاک کردیے گئے۔ 


 بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پرآپریشن کیا اور  5 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔


 آئی ایس پی آر  کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بلوچستان کے ضلع آواران کے علاقے مشکئی میں آپریشن کے دوران فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز نے پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

 آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو تبادہ کردیا گیا۔ ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔


ترجمان پاک فوج نے کہا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

مصنف کے بارے میں