سال 2023 ملکی معیشت ہچکولے کھاتی رہی،عسکری قیادت کے مثبت اقدامات کے باعث مشکل وقت ٹل گیا

 سال 2023 ملکی معیشت ہچکولے کھاتی رہی،عسکری قیادت کے مثبت اقدامات کے باعث مشکل وقت ٹل گیا

اسلام آباد: سال2023 میں ملکی معیشت ہچکولے کھاتی رہی۔ تاہم عسکری قیادت کے مثبت اقدامات کے باعث مشکل وقت ٹل گیا۔ ڈالر اور دیگر اشیاء کی سمگلنگ کی روک تھام سے معیشت ٹریک پر آگئی۔

  سال کے آخری تین ماہ میں عوام کو بھی مہنگائی سے تھوڑا ریلیف ملا۔  مثبت اقدمات کی بدولت ملکی معیشت کے مثبت اشاریے سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔

جس کے بعد امید کی جا سکتی ہے کہ آنے والے ماہ و سال میں معیشت مستحکم ہو گی۔آئی ایم ایف نے 7 بلین ڈالر کے قرض کی منظوری کے ساتھ خاطر خواہ مدد فراہم کی۔رواں سال ہی 10 دسمبر کو کے ایس  ای 100 انڈیکس تاریخ میں پہلی بار 66 ہزار کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا تھا۔

مصنف کے بارے میں