نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ،  81 لاکھ 95 ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ افراد کو نوٹس  جاری

 نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ،  81 لاکھ 95 ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ افراد کو نوٹس  جاری

اسلام آباد :نان فائلرز کے گرد گھیرا تنگ ہوگیا ہے اور 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد غیررجسٹرڈ افراد کو نوٹس  جاری کردیاگیا ہے۔فیڈرل بورڈ آف ریونیو مجموعی طور پر غیر رجسٹرڈ 81 لاکھ 95 ہزار سے زائد افراد کو نوٹس جاری کر چکا ہے۔

ترجمان ایف بی آر کے مطابق  ٹیکس 2022ء کے لیے 24 لاکھ 98 ہزار 419 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے۔ ٹیکس سال 2023ء کے لیے 56 لاکھ 96 ہزار 590 غیر رجسٹرڈ افراد کو نوٹس جاری کیے گئے، ان نوٹسز کے جاری ہونے سے پہلے مرحلے کی کارروائی مکمل ہو گئی ہے۔


ترجمان کے مطابق  دوسرے مرحلے میں غیر رجسٹرڈ بڑے ٹیکس دہندگان کے ٹیلیفون کنکشن منقطع کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان افراد کی تفصیلات بینکوں کے لین دین سے حاصل کی گئی ہیں۔آئی ایم ایف نے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو ٹیکس نیٹ میں لانے کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

مصنف کے بارے میں